پیمرا نے صرف حکمرانوں کو راضی کرنے کے لیے نیو نیوز پر پابندی لگائی صحافی سراپاء احتجاج

New News Ban Journalists Protest

New News Ban Journalists Protest

کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ۔ نیوز ایڈیٹر ہماری بات پاکستان) نیو نیوز پر پیمرا کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی کے خلاف ملک بھر کی طرح کمالیہ کے صحافی بھی سراپاء احتجاج اور صحافیوں نے پریس کلب کمالیہ سے احتجاجی ریلی نکالتے ہوئے پیمرا کے اس اقدام کو حکومتی ہتھکنڈے قرار دیا ہے۔تفصیل کے مطابق نیو نیوز پر پیمرا کی پابندی کے خلاف پاکستان بھر کے صحافیوں کی طرح کمالیہ کی صحافی تنظیمیں بھی سراپاء احتجاج ہیں اور پریس کلب و الیکٹرانک میڈیا سمیت مختلف صحافتی تنظیموں نے پریس کلب سے احتجاجی ریلی نکالی جو شہر بھر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کمالیہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر صحافیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پیمرا کے خلاف نعرے درج تھے اس کے علاوہ صحافی پیمرا کے اندھے فیصلے کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کررہے تھے۔

اس موقع پر صدر پریس کلب محمد امجد رانا اور جنرل سیکرٹری پریس کلب و الیکٹرانک میڈیا کمالیہ محمد عمران شاہد نے نیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیو نیوز پر پابندی کسی طور پر قابل قبول نہیں اور اس پابندی کے خلاف اگر پیمرا دفتر اسلام آباد کا گھیراؤ بھی کرنا پڑا تو کریں گے۔پیمرانے صرف حکمرانوں کو راضی کرنے کے لیے یہ اقدام کیا ہے جو کہ آزادی اظہار رائے کے خلاف ایک گھناؤنی سازش ہے اور ہر سازش کا مقابلہ کرنا صحافیوں کو آتا ہے۔

New News Ban Journalists Protest

New News Ban Journalists Protest

New News Ban Journalists Protest

New News Ban Journalists Protest