پنٹاگون کا گوانتانامو بے جیل کو بند کرنے کے منصوبے پر غور

Guantánamo Bay

Guantánamo Bay

واشنگٹن (جیوڈیسک) پنٹاگون نے گوانتانامو بے جیل کو بند کرنے کے منصوبے پر غور شروع کر دیا ہے۔ اس کی جگہ امریکہ میں ہی چار مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں خطرناک ترین قیدیوں کو رکھا جائے گا۔

دوسری جانب امریکی ایوان نمائندگان میں ایک بل پاس ہوا ہے جس میں امریکی صدر کو 2017 سے پہلے گوانتانامو جیل کو بند کرنے سے روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ گوانتانامو میں اب بھی 112 قیدی موجود ہیں۔