ہمیشہ لوگوں کی خدمت کی اور علاقہ کی تعمیرو ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا۔ سردار اقبال

کروڑلعل عیسن (نامہ نگار) ہمیشہ ایمانداری سے لوگوں کی خدمت کی اور علاقہ کی تعمیرو ترقی میں بھر پور کردار ادا کیا انشااللہ کا میابی یقینی ہے۔

ان خیالات کا اظہار امیدوار چیرمین یونین سہوں والا سردار اقبال احمد خان شہانی نے گزشتہ روز جسکانی سہو والا برادری کے جانب سے بڑے جلسے کے انقاد کے موقع پر کیا۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔اور میاں نواز شریف کی قیادت میں یہ سفر جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ایمانداری سے علاقہ کے لوگوں کی خدمت کی اور تعمیر وترقی کے کاموں معں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔یونین کونسل کی سہو، رانجھا، شہانی، ملک ،قاضی،سید، سیہڑبرادری کا بھر پور اعتماد حاصل ہے اور بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گا۔