لوگوں کی گرفتاری سے عوام کا طوفان روکا نہیں جا سکتا۔ راجہ یاسر سرفراز

Chakwal

Chakwal

چکوال : پاکستان تحریکِ انصاف شمالی پنجاب کے نائب صدر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف ایک نظریاتی جماعت ہے اور اس کے کارکن کسی شخصیت کے ووٹ نہیں بلکہ عمران خان اور اس کے نظریے کے ووٹ ہیں۔

اگر حکومت یہ سمجھتی ہے کہ وہ 50 یا 60 مشہور لوگوں کو گرفتار کر کے عوام کے اس سمندر کو روک لے گی تو یہ اس کی بہت بڑی غلط فہمی ہے کیونکہ یہ عوام ان شخصیات کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ عمران خان کی وجہ سے نکل رہی ہے یہ احتجاج ان غیر نظریاتی سیاسی جماعتوں کے جلسے کی طرح نہیں جس میں لوگ کسی مقامی شخصیت کے کہنے پر شریک ہوتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف چکوال