لودھران کے عوام نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر پاکستان میں خوشحال مستقبل کی بنیاد رکھ دی ہے، راجہ شفیق پلاہلوی

Raja Shafiq

Raja Shafiq

لوٹن (نمائندہ خصوصی) راجہ شفیق پلاہلوی چیئرمین اوورسیز مسلم لیگ ن آزادکشمیر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لودھران کے ضمنی الیکشن سے ثابت ہوگیا پاکستان کے عوام کے دلوں کے دھڑکن میاں محمد نواز شریف کو عدالتی فیصلوں کے ذریعے عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا، لودھران کے عوام نے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر پاکستان میں خوشحال مستقبل کی بنیاد رکھ دی ہے، 2018 کے الیکشن میں مسلم لیگ ن قائد عوام میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر حکومت بنائے گی۔

انھوں نے مزید کہاکہ عمران خان نے پاکستان کے عوام کو سوائے افراتفری کے کچھ نہیں دیا ہے، جھوٹے دعوئوں سے عوام کو بیوقوف بنانے والوں کا انجام سب کے سامنے ہیں، پاکستان میں ترقی وخوشحالی کی علامت میاں نواز شریف ہی ہیں، اور آئندہ الیکشن میں ایک مرتبہ پھر ن لیگ کا کامیاب کروا کر نواز شریف کو وزیراعظم منتخب کرینگے۔

پاکستان کی عوام میاں محمد نوازشریف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں تاکہ پاکستان میں میرٹ کے ساتھ ساتھ عوام کی بنیادی ضروریات زندگی کو بہتر کیا جاسکے کچھ لوگوں کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔