عوام کرپٹ حکمرانوں کو قبول نہیں کریں گے: فہمیدہ مرزا

Fahmida Mirza

Fahmida Mirza

کراچی (جیوڈیسک) فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ بدین میں انتخابات سے قبل بد ترین دھاندلی کی جا رہی ہے۔

پری پول دھاندلی سے متعلق الیکشن کمیشن کو ثبوت فراہم کر دیے۔ فہمیدہ مرزا نے کہا عوام کا مینڈیٹ چھینے والوں کو سخت سزا دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو اس طرح کے انتخابات قابل قبول نہیں۔

فہمیدہ مرزا کا مزید کہنا تھا کہ بدترین دور سے گزر رہے ہیں۔ حکمراں سول ڈکٹیٹر بنے ہو ئے ہیں مگر اب عوام اب کرپٹ لوگوں کو قبول نہیں کرے گی۔