صرف عوام کا فیصلہ قبول، سازشی جلد بے نقاب ہوں گے: نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کا لاہور میں کارکنوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن جھوٹ کی نہیں بلکہ اقدار کی سیاست کرتی ہے۔

ہم 20 کروڑ عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ سازش کرنے والے بہت جلد بے نقاب ہوں گے۔ ووٹ کا تقدس بحال ہو گیا تو سمجھ لیں ہم سب کامیاب ہو گئے۔

سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہماری کوششوں سے ملک ترقی کے زینے طے کر رہا ہے۔ تمام اداروں کی مشترکہ کوششوں سے ملک میں امن و امان قائم ہوا جبکہ دہشت گردی کے خاتمے سے ملک میں خوشحالی آئی۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ قوم کی دعاؤں سے بیگم کلثوم نواز کی طبیعت میں بہتری آئی، جلد صحتیابی کے لیے بھی دعاؤں کی اپیل ہے۔