قوم کو ایک اور عیدی خوشخبری میں ملنے والی ہے : پرویز الہی

Parvez Elahi

Parvez Elahi

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ قائد اعظم کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے پیش گوئی ہے کہ قوم کو ایک اور عیدی اورخوشخبری ملنے والی ہے، قوم نے رمضان میں حکمرانوں کے جانے کی جو دعائیں کیں وہ پوری ہونے والی ہیں۔

عیدالفطر پر مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے عید کے موقع پر مستحق لوگوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کرنے کی اپیل کی ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عید سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم نے جیت کر قوم کو تحفہ دیا اب عید کے بعد پاناما کیس میں بھی قوم کو عیدی اور خوشخبری ملنے والی ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ اللہ کی عدالت کے بعد سپریم کورٹ ہی سب سے بڑی عدالت ہے اور پاناما کیس میں اس عدالت سے انصاف ہونے والا ہے۔