عوام سے دھوکہ حکومت و سیاست کا شیوہ بن چکا ہے ‘ سولنگی اتحاد

Ameer Patti

Ameer Patti

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سولنگی اتحاد کے بزرگ رہنما امیر سولنگی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے کئے گئے انتخابی وعدوں کی ہی بنیاد پر عوام قیادت کا انتخاب کرکے حکمرانی کی ذمہ داری کسی سیاسی جماعت کو سونپتی ہے مگر افسوس کہ عصر حاضر میں سیاسی جماعتیں اپنے انتخابی منشور پر عملدرآمد سے منکر اور الیکشن کمیشن ان اس منکریت پر خاموش دکھائی دیتا ہے جس کی وجہ سے عوام کے ساتھ وعدہ خلافی ‘ظلم اور عوامی امنگوں کا خون معمول کی بات بن چکی ہے۔

اسلئے الیکشن کمیشن کو اپنے فرائض منصبی کیلئے دیانتدار و پابند بنانے کیلئے اس کا احتساب کرنا اور انتخابی منشور پر عملدرآمد سے گریز کے ذریعے عوام سے دھوکہ دہی کے ارتکاب پر حکومت اور حکمران جماعت کیخلاف تادیبی کاروائی سپریم کورٹ کا آئینی فریضہ ہے اور اگر حکومت ‘ سیاست اور دیگر اداروں کی طرح عوامی حقوق کی محافظ اور انصاف کی فراہمی کیلئے ذمہ دار عدلیہ نے بھی عوام کو مایوس کیا تو پھر قومی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہو جائیں گے۔

اسلئے عوام کے مکمل مایوس ہونے قبل عدلیہ خود بھی فرائض کی بروقت و غیر جانبدارانہ اور فعال ادائیگی کے ذریعے آئینی ضروریات اور عوامی توقعات پر پوری اترے اور دیگر اداروں و حکومت کو بھی اس کا پابند بنائے۔