عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر سید مراد علی شاہ اور سید قائم علی شاہ سندھ کابینہ کو مبارکباد

Murad Ali Shah And Qaim Ali Shah

Murad Ali Shah And Qaim Ali Shah

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی شعبہ خواتین شاہ فیصل ٹائون کے جنرل سیکریٹری صنور سلیم انصاری نے صوبہ سندھ کے بجٹ کو عوام اُمنگوں کا آئنہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت نے عوامی زندگی کے اہم شعبے تعلیم ،صحت اور پینے کے صاف پانی کی عوام تک فراہمی کے لئے بجٹ میں خطیر رقم مختص کرکے عوام دوستی کا ثبوت دیا ہے۔

انہوں نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ ،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور پوری سندھ کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے چپے چپے میں ترقی اور عوامی خوشحالی پیپلز پارٹی کا نصب العین ہے صنور سلیم انصاری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کی قیادت میں پاکستان کو دنیا کا عظیم ملک بنا ئیںگے۔