قوم وزیراعظم کے ساتھ ہے، مخالفین ابھی انتظار کریں: ثناء اللہ زہری

Sanaullah Zehri

Sanaullah Zehri

اسلام آباد (جیوڈیسک) مسلم لیگ کے رہنما طلال چودھری نے تحریک انصاف سے متعدد سوالوں کے جواب طلب کر لئے ، عمران خان کی گزشتہ روز کی تقریر کے بعد لفظی جنگ میں اور بھی شدت آ گئی ہے ، شکوہ اور جواب شکوہ کا سلسلہ دراز ہوتا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے رکن قومی اسمبلی مریم اورنگ زیب کے ساتھ پریس کانفرنس کی ۔ دوران پریس کانفرنس طلال چوہدری نے نہ صرف تنقید کے نشتر چلائے بلکہ کئی سوالوں کے جواب بھی طلب کئے ، طلال چوہدری نے کہا جہانگیر ترین نے قرضے کیوں معاف کرائے ؟۔

علیم خان نے اثاثے کیوں چھپائے ؟ بتاؤ تو سہی ، طلال چوہدری عمران خان سے یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ زرداری صاحب سے کس شرط پر دوستی ہوئی ؟ طلال چودھری نے اس سوال کا بھی جواب مانگا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری سے قربت پر عمران خان اتنا خوش کیوں ہیں ؟ طلال چوہدری نے کہا عمران خان نے کل یوم مزدور پر اپنے جہاز والے دوست جہانگیر ترین کو بچانے کیلئے یوم امیر منایا۔