عوام و خواص کی رہنمائی کی ضرورت وقت کا تقاضہ ہے، راجہ ظفر الحق

Raja Zafar ul Haq

Raja Zafar ul Haq

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) سینیٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ ایران، افغانستان سمیت دیگر اسلامی ممالک سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں حالیہ ایرانی وفد کا دورہ اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے اسلام میں گنجائش موجود ہے دیگر تمام فقہوں کے علماء اور مجتہدین متفقہ طور پر جدید مسائل اسلام کی روح کے مطابق حل کریں۔ زندگی کا کوئی شعبہ ایسا نہیں جس میں فقہا نے اسلامی اصول و ضوانط کے مطابق قوانین ترتیب نہ دیئے ہوں تصور اقبال کے مطابق پارلیمنٹ میں بھی قانون سازی کے لئے مجتہدین کا ہونا ضروری ہے 1962 میں اسلامی نظریاتی کونسل قائم کی گئی جس کا مقصد اسلام قوانین کے مطابق قانون سازی کرنا ہے۔

عوام و خواص کی رہنمائی کی ضرورت وقت کا تقاضہ ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے شعبہ اسلامی تعلیمات ہائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا کے زیر اہتمام منعقدہ پہلی بین ا الاقوامی کانفرنس برائے جدید فقہی مسائل کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خوش آئند بات ہے کہ جامعات بھی اس عمل میں شریک ہیں اقتصادیات ،تعلیم اور حکومتی ذمہ داریاں اہم قابل بحث موضوعات ہیں انہوں نے کانفرنس کے بہترین انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی کانفرنس میں پاکستان اور دیگر ممالک کے اسلامی ا سکالرز کے علاوہ جامعةالازہر سے تعلق رکھنے والے علماء نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

تقریب میں اقتصادی ، طبی، سیاسی اور سماجی موضوعات پر فقہ کی روشنی میں مقالہ جات پیش کئے گئے ہائی ٹیک یونیورسٹی کے وائس چانسلر بریگیڈئر ریٹائرڈ قمر زمان کا کہنا تھا کہ عصر حاضر کا تقاضا ہے کہ ہمارے اسکالرز کو درپیش مسائل سے نجات کے لئے جدید اقتصادیات کا ماہر ہونا چاہیئے ،کانفرنس میں اس بات کی بھی تائید کی گئی کہ آزادی رائے کا مکمل احترام کیا جائے تاہم تمام امور میں ضابطہ خلاق کا خاص خیال رکھا جائے۔

اسلامی و فلاحی ریاست بنانے کے لئے خلافت راشدہ ہمارے لئے بہترین نمونہ ہے کانفرنس کے منتظم اعلیٰ ڈاکٹر منظور احمد ازہری نے اپنے اختتامی خطاب میں کہا کہ امت مسلمہ کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر مسائل درپیش ہیںاس کانفرنس میں ان کا مکمل احاطہ کیا گیا انہوں نے اندرون اور بیرون ممالک سے کانفرنس میں آنے والے مندوبین کا شکریہ ادا کیا کانفرنس کے اختتام پر مقالہ جات پیش کرنے والے خواتین و حضرات کو تعریفی اسناد اور شیلڈ پیش کی گئیں۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر واہ کینٹ ، ٹیکسلا، حسن ابدال ، ترنول0300-5128038