لوگ جلد باز کہتے ہیں لیکن میں یوٹرن نہیں لیتا، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لوگ انہیں جلد باز کہتے ہیں، لیکن وہ اوروں کی طرح یوٹرن نہیں مارتے، وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں اللہ نے چاہا تو پاکستان بہت جلد اپنے پائوں پر کھڑا ہو جائے گا۔

پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بھکر میں قطر کی تعاون سے پچاس بستروں پر مشتمل اسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کیا۔

وزیراعلی ٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دھرنے والے پاکستان کی ترقی کی سفر کو روکنا چاہتے تھے، لیکن دھرنے کے باوجود ترقی کا عمل نہیں رکا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بھکر میں قطر کے تعاون سے بنے اسپتال کا افتتاح کیا ، اس موقع پر شہبازشریف نے قطری شہزادوں کا عربی میں شکریہ ادا کیا اورکہاکہ آپ ہمارے مہمان نہیں ہمارے بھائی ہیں، انہوں نے پاک قطر دوستی زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔