تین افراد نے گھر کی چھت پھاڑ کر یتیم بچی کے جہیز کا سامان چوری کر لیا

Fatehpur Layyah

Fatehpur Layyah

فتح پور (امیر حمزہ) تین افراد نے بیوہ خاتون کی عدم موجودگی پر گھر کی چھت پھاڑ کر یتیم بچی کے جہیز کا سامان چوری کر لیا، منت سماجت پر چوری کا سامان الزام علیہ کے چچا کے گھر سے بر آمد، دیگر سامان دینے سے انکاری ، سامان فراہم کر کے میری داد رسی کی جائے۔

بیوہ خاتون کی پولیس کو کاروائی کے لئے درخواست، تفصیل کے مطابق نواحی گائوں چک نمبر 270ٹی ڈی اے کی رضیہ بیوہ بنیامین نے بتایا کہ سائلہ بیوہ خاتون ہے ، محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پال رہی ہے اور محنت مزدوری کے لئے ڈیرہ اسما عیل خان میں معہ اپنی دخترم،اور پسرم نابالغ کے ہمراہ کام پر تھی ، اور گھر میں بچی کی شادی کے جہیز کا سامان بنا کر رکھا ہوا تھا ،گز شتہ رو کریم ولد لادی قوم غوری سکنہ دیہہ اور دو نامعلوم افراد نے سائلہ کی عدم موجودگی پر گھر کی چھت پھاڑی اور ونڈو توڑ کر گھر کے کمرے میں موجودجہیز کا سامان مالیت تقریبا 125000/ روپے چوری کر لیا۔

الزام علیان کو سامان چوری کرتے ہوئے گواہان شہباز غوری ولد بشیر غوری، یوسف بھٹی و دیگرنے بچشم خود دیکھا ، ازخود اور گواہان و دیگر اہلیان چک کے ہمراہ الزام علیان سے سامان کی واپسی کا مطا لبہ کیا ،سامان سے الزام علیہ انکاری ہو گیا ، بعد ازاں سائلہ کے گھر سے سرقہ ہونے والے سامان میں سے کچھ سامان چند رضائیاں ،گدے بیڈ شیٹ الزام علیہ کریم کے چچا سلاس غوری کے گھر سے بر آمد ہوئے ، بقایا جملہ سامان دینے سے انکاری ، بیوہ خاتون نے پولیس سے مطا لبہ کیا کہ میری بچی کے جہیز کا مسروقہ سامان بر آمد کر کے میری حق رسی کی جائے ،اور الزام علیان کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطا لبہ کیا ہے۔

میاں محمد رضوان فتح پور لیہ
16/02/2016
0606840446