شریف باپ بیٹی قوم کو بے وقوف بنانا بند کریں: عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان کا کہنا ہے شریف باپ بیٹی قوم کو بے وقوف بنانا بند کریں، دونوں بار بار عوامی عدالت میں جانے کا اعلان کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا جمہوریت میں عوام ووٹ سے نمائندوں کا انتخاب کرتے ہیں، عدلیہ کا کام انصاف کی فراہمی ہوتا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کو کرپشن الزامات پر پولیس کی تفتیش کا سامنا ہے، کسی کا ووٹ لے کر آنا اسے قانون سے بالاتر نہیں بنا دیتا۔