عوامی محبت کے چیف ایڈیٹر کی صدر پریس کلب لاہور کو مبارکباد

Press Club Lahore

Press Club Lahore

لاہور (رانا محمد امجد) گزشتہ روز روزنامہ عوامی محبت کے چیف ایڈیٹر اقبال کھوکھر نے پریس کلب لاہور کے نومنتخب صدر محمدشہبازمیاں سے ملاقات کی اور انہیں شاندار کامیابی پرضلع قصور کی صحافی برادری کی طرف سے مبارکباد پیش کی۔

انہیں پھولوں کابکا پیش کیا اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایاجس پر محمد شہبازمیاں نے اقبال کھوکھر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحافی برادری کے وقار اور حقوق کے لئے پہلے سے بھی بڑھ کر اپنا کردارادا کریں گے اور مجھ پر جواعتماد کیا گیا ہے اسے احسن اندازسے نبھانے کی کوشش کروں گا۔

اس موقع پر پریس کلب کے سیکرٹری اور نومنتخب باڈی بھی موجود تھی جنہوں نے عوامی محبت ٹیم کو مٹھائی چائے پیش کی۔عوامی محبت اوکاڑہ کے بیوروچیف رشید لالہ ،فوٹوجرنلسٹ ایسوسی ایشن کے رکن رانامحمدامجداورشہزادبھی ہمراہ تھے۔