جو لوگ محبت میں خسارہ نہیں کرتے

جو لوگ محبت میں خسارہ نہیں کرتے
وہ پیار کسی دل میں ابھارہ نہیں کرتے
اپنا تو بسیرا ہے تیری نکر تیرے کوچے
ہم شام کوئی گھر میں گزارہ نہیں کرتے
سہہ لیتے ہیں ہر زخم تیرا خوشی سے
تیرا نام پھر بھی لب سے اتارا نہیں کرتے
یوں میری طر ح مر کے کوئی اور تمھیں چاہے
یہ بات کسی صورت بھی گوارہ نہیں کرتے
بنتے نہیں کسی صورت بھی وہ کالی گھٹائیں
بادل جو تیری زلفیں سنوارا نہیں کرتے
دیتا ہے صدائیں ہمیں چڑھتا ہوا سورج
ڈھلتے ہوئے سورج کا نظارہ نہیں کرتے
سا گر ہمیں ذوق پرندہ بھی ہے انساں بھی
ہم رنگ کسی تتلی کے اتار ا نہیں کرتے

Shakeel Sagar

Shakeel Sagar

شکیل ساگر