عوام دشمنوں کو انتخاب لڑنے کی اجازت دینے والے الیکشن کمیشن کا بھی احتساب ہونا چاہئے

Election Commission

Election Commission

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پانامہ لیکس سے سامنے آنے والے حقائق نے جہاں ملک و قوم کو لوٹنے والے وطن و عوام دشمنوں کو بے نقاب کر دیا ہے وہیں قومی دولت کو بیرون ملک منتقل کرنے والے ان درندوں کو بھی عریاں کردیا ہے جو اپنی عریانیت پر شرمساری بجائے ڈھٹائی سے عریانیت کو فیشن ‘ وطن دشمنی کو حب الوطنی ‘ عوام دشمنی کو جمہوریت اور لوٹمار کو عوامی خدمت قرار دے رہے ہیں۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ پانامہ لیکس میں جن لوگوں کے نام سامنے آئے ہیں۔

ان کیخلاف تحقیقات اور موثر قانونی کاروائی اور ان کا بے رحم احتساب جہاں عوامی خواہش و قومی ضرورت ہے وہیں انتخابی اہلیت کی شق 62 اور63 پر پورے نہ اترنے والے ان عوام دشمنوں کو انتخاب لڑنے کی اجازت دینے اور ان کے پیش کردہ جھوٹے و غلط گوشواروں کی تحقیقات سے روگردانی کرنے والے الیکشن کمیشن اور اسکے ان تمام اہلکاروں و افسران کا کڑا احتساب بھی قومی ضرورت ہے جنہوں نے ان عوام دشمنوں کو انتخابات لڑنے کی اجازت دی اور جن کی مدد سے ملک و قوم کا دشمن استحصالی ٹولہ ہمیشہ دھاندلی کے ذریعے اقتدا میں آتا ہے کیونکہ اگر اس بار فرائض سے روگردانی کرنے ‘ جانبداری کا مظاہرہ کرنے ‘اقربا پروی نبھانے اور اختیارات سے تجاوز کرنے والوں اور کرپشن کے ذریعے ملک و عوام کو نقصان پہنچانے والوں کا بلاتفریق ‘ بے لاگ ‘ بے رحم اور یکساں احتساب کردیا گیا تو مستقبل میں ملک وقوم دونوں ہی ان تمام عوارض سے محفوظ ہوجائیں گے جن کی وجہ سے عوام روزی روٹی سے ترس رہے ہیں اور وطن عزیز ترقی و استحکام سے محروم اور کرپشن و دہشتگردی کا شکار ہے۔