ہزارہ کے عوام نے نواز شریف کے رینٹ اے جلسہ کو ناکام بنا دیا ہے۔ انجینئر افتخار چودھری

Engineer Iftikhar Chaudhary

Engineer Iftikhar Chaudhary

اسلام آباد: نواز شریف جس نظریے کا نام ہے وہ جھوٹ مکر فریب پر مشتمل ہے۔جس علاقے میں کھڑے ہو کر لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے دعوے کئے جا رہے تھے عوام لوڈ شیڈنگ اور لو وولٹیج کی ماری سارا ٹبر چور کا نرہ لگا رہی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری طالاعات انجینئر افتخار چودھری نے اخباری بیان میں کہا ہے کہ ہزارہ کے عوام نے نواز شریف کے رینٹ اے جلسہ کو ناکام بنا دیا ہے۔جس میں آزاد کشمیر پنجاب اور ہزارہ کے مختلف علاقوں کے لوگوں کو زبردستی لایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم کی تقریر لکھنے والے فلسفی کو یہ بھی یاد نہیں رہا کہ لوڈ شیڈنگ اور لو وولٹیج کا شکار علاقے میں کیا بات کرنی ہے۔

ان کا کہنا تھا نواز شریف جس نظرئیے کی بات کر رہے ہیں وہ جھوٹ فریب اور مکر کے سوا کچھ بھی نہیں۔ہزارہ کے عوام نے ماضی میں بھی نواز شریف کا بستر گول کیا تھا اور آئیندہ آنے والے انتحابات میں بھی تاریخ کو دہرائیں گے۔انجینئر افتخار چودھری نے کہا کہ علاقے کی گجر برادری کسی کے جھانسے میں نہ آئے اور ان لوگوں سے دور رہے جو جو قوم کو کسی ایسے شخص کے پائوں تلے بٹھا دیتی ہے جس کو عدلیہ اور پاکستان کے اداروں سے چڑ ہے۔انجینئر افتخار چودھری نے کہا محمود خان اچکزئی پاکستان کا دشمن ہے اور کشمیر کاز کا مخالف ہے نواز شریف الطاف حسین اچکزئی جیسے ننگ ملت لوگوں کا ساتھی ہے۔انہوں نے ہزارہ اور خصوصا ایبٹ آباد کے لوگوں کو مبارک باد دی جنہوں نے نواز شریف کا جلسہ ناکام بنا دیا اور سارا ٹبر چور ہے کے نعرے لگائے۔