عوام نے مخالفین کے جھوٹے پروپگنڈے کو پہلے بھی اور آئندہ بھی شکست مخالفین کا مقدر ہوگی

Karachi News

Karachi News

کراچی: حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین سے عوام کے ساتھ رشتہ نہیں توڑا جاسکتا 5 دسمبر 2015 ء کو شہر کراچی کی عوام اپنے قائد سے لازوال رشتے کی تجدید کرینگے۔

شہر کراچی کی عوام کو ایم کیو ایم کے خلاف جھوٹے پروپگنڈے کو پہلے بھی شکست دی تھی اور انشا اللہ آئندہ بھی اور ہمیشہ ایم کیو ایم کے مخالفین کو شکست سے دوچار کرینگے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل کالونی یونین کمیٹی نمبر 10 ریتا پلاٹ نمبر 2 میں حق پرست اُمیدوارون الیکشن آفس اور مختلف یونین کمیٹیز میں انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حق پرست اُمیدواران بھی موجود تھے۔

رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی عوام ایم کیو ایم کے مخالفین کو شکست دیکر 5 دسمبرکو شہر کراچی کے چپے چپے سے بھاری اکثریت سے کامیاب بنا کر ایم کیو ایم مخالفین کو عبرتناک شکست دینگے۔

انہوں نے کہاکہ عوام ایم کیو ایم کی تاریخی جشن فتح کے لئے تیار ہیں انشا اللہ 5دسمبر کو عوام پتنگ پر مہر لگا کر کراچی کا میئر اور ڈپٹی میئر بنا کرشہر کراچی کی تعمیر و ترقی کے سفر کا آغاز کرینگے۔