کروڑ لعل عیسن کی خبریں 12/10/2015

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) گزشتہ روز ریٹرننگ آفیسر ممتاز خان کلاچی ، اے آر او ذکاء اللہ خان نیازی ، ملک محمد بخش نے وارڈ نمبر 11 اور وارڈ نمبر 12 کے 10 امیدواروں طارق محمود پہاڑ ، گل محمد ، محمد ادریس ، افتخار حسین ، زرہت عباس ، محمد ارشد ، وارڈ نمبر 12 کے ممتاز حسین قریشی ، نصیر احمد ، انتظار حسین قریشی ، تصور عباس کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی۔ اس موقع پر کسی امیدوار نے مد مقابل کے خلاف کوئی اعتراض نہ لگایا۔ جس کے باعث تمام 10 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیئے گئے۔ آج کروڑ میونسپل کمیٹی وارڈ نمبر 13 کے آخری وارڈ کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) تمام تر حکومتی وسائل کے باوجود معمولی ووٹوں کی ہار حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔ علیم خان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما ایم پی اے حاجی عبدالمجید خان نیازی نے گزشتہ روز پی ٹی آئی آفس میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے اپنی تمام تر مشینری کا بے دریغ استعمال کیا۔ وزراء کھلم کھلا خصوصاً ریلوے ملازمین کو ڈرا دھمکا کر ووٹ مانگتے رہے۔ اور NA-122 کے حلقے کے پی ٹی آئی سے وابستہ اکثر ووٹ دوسرے حلقے میں ڈال دیئے گئے۔ لیکن اس کے باوجود پی ٹی آئی کے امیدوار حلیم خان نے زبردست مقابلہ کیا۔ اور بہت تھوڑے مارجن سے ہارے۔ جبکہ اس حلقہ سے ہمارے ایم پی شعیب صدیقی ، بیگم کلثوم نواز کے بھتیجے محسن لطیف کو ہرا کر کامیاب قرار پائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح اکاڑہ میں مسلم لیگ کے امیدوار کو 40 ہزار ووٹوں سے شکست حکومت کیلئے بڑا چیلنج ہے۔ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں حکومت کو ٹف ٹائم ملے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) ڈپٹی ڈائرکٹر لینڈ ریکاڑ سردار عرفان خان سیہڑ کی شادی ان کے چچا شاہین خان سیہڑ مرکزی صدر سرائیکستان قومی موومنٹ کی صاحبزادی روحی خان سے سر انجمن پائی۔ دعوت ولیمہ میں ایم پی اے عنایت اللہ خان شہانی ، انیل حیدر ایس پی لاہور ، موارن خان ایس پی سوات ، عمر فاروق ڈی ایم جی ، طیب خان ڈی ایم جی لاہور ، اطہر محمود کانجو اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن لودھراں ، ڈاکٹر ساجد ارئیں ، ملک غلام حیدر تھند سابق ایم این اے و ضلع ناظم لیہ ، سردار منظور خان دریشک ، اختر گوپناگ ، پروفیسر سبطین ، نصراللہ قریشی ، صدر انجمن تاجران کروڑ طارق محمود پہاڑ ، سردار مہدی خان ، سردار جام محسن یٰسین ، سردار ہیبت علی خان ڈپٹی سیکریٹری ، چوہدری ضیاء الحسن ایڈووکیٹ ، سردار شیرباز خان سول جج ، صفدر بھٹی سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) تاجر برادری اور شہری محرم الحرام میں انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے۔ امن بھائی چارے کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ دہشتگردی سے نجات کیلئے ہمیں اپنے تمام اختلافات بھلانا ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ نے گزشتہ روز ایک اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں نائب صدر ملک قیصر عباس ، نائب صدر انتظار حسین قریشی ، جنرل سیکریٹری مہر احسان اللہ کلاسرہ ، جوائنٹ سیکریٹری سید نفیس شاہ ، فنانس سیکریٹری ایاز خان نیازی اور شیخ احسان اللہ اور میاں عبدالرحمن چیف آرگنائزر انجمن شہریان نے شرکت کی۔ طارق محمود پہاڑ نے کہا کہ شہدائے کربلا حضرت امام حسین نے اپنی اور اپنے رفقاء کی قربانی دے کر ہمیشہ کیلئے اسلام کو زندہ و جاوید کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہری اور تاجر انتظامیہ کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں اور جلوسوں کے راستوں جنوبی بازار اور مین بازار سے مکمل طور پر رکاوٹیں ہٹا لی جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) چوہدری محمد عارف کھمبو کے صاحبزادے چوہدری محمد افتخار کھمبو کی شادی انجام پائی۔ دعوت ولیمہ میں صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ ، سابق ناظم ملک عمر علی اولکھ ، سابق کونسلر چوہدری حنیف گجر سمیت درجنوں افراد نے شرکت کی۔

Crore Lal Eaisan News

Crore Lal Eaisan News