پیپلز پارٹی کے رہنماء نور محمد کے والد علی محمد کربلائی پارہ چنار میں انتقال کر گئے

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنماء سابق مشاورتی کونسلر بلدیہ عظمیٰ کراچی نور محمد کے والد علی محمد کربلائی مختصر علالت کے بعد پارہ چنار میں خالق حقیقی سے جاملے۔

مرحوم کا سوئم (آج)مرکزی امام بارگاہ پارہ چنار اور کراچی میں ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعائیہ تقریب نور محمد کی رہائش گاہ اسٹار بلیسنگ پہلوان گوٹھ گلستان جوہر میں منعقد ہوگا ۔مرحوم کی تدفین پارہ چنار کے مقامی قبرستان میں ادا کی گئی تدفین میں پارہ چنار کی سیاسی و سماجی رہنمائوں کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر ضلع کورنگی کے رہنماء آباد محمد قریشی ،سلیم الدین انصاری ،سید امجد علی شاہ،سید ظفر عباس ،ساتھی جمیل ،محمد حنیف ،محمد ارشد ،رانا طاہر زبیر ،اور دیگر رہنمائوں و کارکنان نے نور محمد سے اں کے وال کی رحلت پر گہرے رنج و غم اور افسوس کرتے ہوئے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔