عوام کو مسائل سے نجات دلانے کے بلدیاتی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔ سید امجد علی شاہ

PPP District Korangi

PPP District Korangi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء عوام دوست امیدوار برائے چیئرمین یونین کمیٹی 12 گرین ٹائون سید امجد علی شاہ نے کہا ہے کہ عوامی خدمات ہمارا نصب العین ہے انشا اللہ عوامی تائید و حمایت کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دینگے منتخب ہوکر علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلائوں گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے انتخابی حلقے گرین ٹائون ،عظیم پورہ ،گولڈن ٹائون اور آصف آباد کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی معززین اور مختلف برادری کے سربراہوں اور عوام سے ملاقات میں کیا اس موقع پر مختلف برادریوں کے معززین نے عوام دوست پینل کے اُمیدوار سید امجد علی شاہ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے حلقے کے رہائشی عوامی سے عوام دوست پینل کے اُمیدواروں کو کامیاب بنانے اور 5 دسمبر2015ء کو انتخابی نشان (تیر) پر مہر لگانے کی اپیل کی ہے۔

اس موقع پر عوام دوست پینل کی جانب سے یونین کمیٹی 12گرین ٹائون کے انتخابی کوارڈینٹر چوہدری غلام رسول اوردیگر موجود تھے سید امجد علی شاہ نے علاقہ معززین اور برادریوں کو سربراہان کا حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ کامیابی کے بعد حلقے میں صفائی وستھرائی ،پانی اور سیوریج کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا جائیگا انہوں نے کہاکہ اب پسند نہ پسند کی بنیاد پر علاقے کو نظر انداز کرنے والوں کا محاسبہ ہوگا انشا اللہ 5دسمبرکو ترقی اور مسائل سے نجات کا دن ثابت ہو گا۔