عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلانے کے لئے ادارے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لائیں۔ نشاط ضیاء قادری

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ متوقع برسات سے قبل نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے شاہ فیصل کالونی میں قائم تمام برساتی نالوں کی صفائی اور سیوریج فلو کی درستگی کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ،نکاسی آب کے ابتر نظام کی وجہ سے دوران برسات عوامی مسائل میں اضافہ ہوسکتا ہے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ کرکے علاقائی سطح پر عوام کو درپیش بلدیاتی مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کیا

اس موقع پر انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے نکاسی آب کے نظام کو اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے جاری ترقیاتی کاموں کا بھی معائنہ کیا اور تعمیرات کاموں کو جلد ازجلد تکمیل کرنے کی ہدایت کہ تاکہ عوام کو بروقت سہولت پہنچائی جاسکے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ شہر میں پینے کے پانی کا بحران اداروں کی غفلت کا نتیجہ ہے انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دنیا آج ترقی کے دور میں داخل ہوچکی ہے اور ہم آج تک اپنی عوام کو صاف ستھرا ماحول اور پینے کے صاف پانی اور نکاسی آب کے نظام کو درست نہیں کرسکے

انہوں نے بلدیاتی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ علاقائی سطح پر عوام کو درپیش مسائل پر توجہ دیں اور اس کے فوری حل کو یقینی بنا ئیں دورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوام سے علاقائی مسائل سننے کے بعد موقع پر موجود افسران کو شکایات کے ازالے کی احکامات دیتے ہوئے عوام کو یقین دلا یا کہ حق پرست عوامی نمائندے قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر عوام کو مسائل سے نجات دلانے کے لئے مصروف عمل ہیں اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے مسائل کاخاتمہ کرکے علاقائی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنا یا جائیگا۔

Nishat Zia Qadri Visit

Nishat Zia Qadri Visit