عوام کے مسترد ن لیگی اپنی کھڑپینچی جگا رہے ہیں: ملک حاجی سلیمان

Haji Suleeman Madhowal

Haji Suleeman Madhowal

تلہ گنگ : عوام کے مسترد لوگ کھڑپینچی بند کریں دسمبر 2012 کے روکے ہوئے 2500 سے زائد سوئی گیس کنکشنز کے آڈر آ گئے۔ جبکہ عوام کے مسترد ن لیگی اپنی کھڑپینچی جگا رہے ہیں جس پر ہم پرزور احتجاج کر تے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ملک حاجی سلیمان مدھوال(پروپرائیٹر من و سلویٰ ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ) سابق امیدوار برا ئے جنرل کو نسلر وارڈ نمبرچار نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا۔تفصیلات کے مطابق ملک حاجی سلیمان مدھوال(پروپرائیٹر من و سلویٰ ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ) سابق امیدوار برا ئے جنرل کو نسلر وارڈ نمبرچار تلہ گنگ نے میڈیا کو بتایا کہ دسمبر 2012 کے روکے ہوئے 2500سے زائد سوئی گیس کنکشنزکے آڈر آگئے۔جس کے لئے اضافی ٹیم تلہ گنگ پہنچ گئی ہیں۔ ن لیگ کے کھڑ پینچوں نے مسائل کھڑے کرنے شروع کر دیئے ہیں۔کیو نکہ تلہ گنگ شہر سے مسلم لیگ ق کی کا میا بی ن لیگیوں سے ہضم نہیں ہو رہی ۔اور جس کی سزا عوام کو مل رہی ہے۔سوئی گیس کی ٹیم کو اپنا کام نہیں کرنے دیا جارہا ہے بلکہ کنکشن لگنے کے دوران ان کے کام میں مداخلت کی جا رہی ہے جس کا مقصد عوامی حلقوں میں اپنی کھڑ پینچی جگانا ہے۔

اہلیان تلہ گنگ کو آپس میں لڑانے کی سازشوں کا آغاز کر دیا ہے۔عوام کو اکسایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ٹیم کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کھڑپینچ گھر بیٹھیں اور لائنوں کا کام میر ٹ پرکر نے دیںعوام کا نقصان نہ کریں۔ اپنے من پسند لوگوں کے نوازنے کی کوشش بند کریں ورنہ ہم اس بات پر پرزور احتجاج کریں گے۔اور ن لیگیوں کا پول عوام کے سامنے کھول دیں گے۔