قوم نے بلے کو مسترد کر کے عمران خان کی منفی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن کر دی : وارث علی انصاری

 Waris Ali Ansari

Waris Ali Ansari

فیصل آباد: وارث علی انصاری وائس چیئرمین یو سی 137 نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں شیر کی شاندار کامیابی عوام کی طرف سے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف پر اعتماد کا اظہار ہے۔

قوم نے بلے کو مسترد کر کے عمران خان کی منفی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن کر دی دھاندلی کا شور مچانے والے عوام کے فیصلے کو تسلیم کرنا سیکھیں جس طرح یونین کونسلوں کے چیئرمین کے الیکشن میں مسلم لیگ ن نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے اسی طرح فیصل آباد میئر اور ضلع کونسل کا چیئرمین بھی مسلم لیگ ن ہی سے ہو گا۔