عوام کے دکھ درد کون سمجھے گا

Pakistan Plane Crash

Pakistan Plane Crash

بم پروف محلات میں رہنے والے عوام کادکھ درد کس طرح سمجھ سکتے ہیں حکمران انڈے کی سفیدی اور انار کے جوس کا ناشتہ کرتے ہیں اور ان کو نہ انڈے کا اور نہ ہی انار کے ریٹ کا پتا ہو تا ہے۔

جبکہ عوام کے حصے میں دو وقت کی روکھی سوکھی روٹی بھی نہیں آتی ۔ روزگار دور دور تک نہیں ملتا،امن و انصاف نام کی کوئی ملک میں دستیاب نہیں، حکمران کبھی عوامی سطح پرزندگی گزار کر دیکھیں تو انھیں آٹے دال کا بھائو معلوم ہوجائے گا۔

جن کے محلات میں دنیا بھرکی سہولتیں دستیاب ہوں خدمت کے لیے سو سو نوکر چاکر ہوںاور عمارتیں زلزلہ پروف۔

Flood Pakistan

Flood Pakistan

بم پروف ۔سیلاب پروف ہوں جن کے پاس درجنوں ذاتی گاڑیاںہوں، جنہوں نے کبھی ضروریات زندگی خریدی ہی نہ ہو وہ صرف ٹی وی شو کے لیے تیاری کرتے ہیں۔

میڈیا رپورٹوں سے فائدہ اٹھا کر اپنے آپکو ہیرو ثابت کرتے ہیں۔ مگر افسوس انسانی تاریخ کا سب سے بڑا فتنہ مال و دولت ،جاگیر یں ،جائیدادیں۔

طاقت۔ حکومت اور زیادہ سے زیادہ زندہ رہنے کی تمنا ہے اگر ہم اسلام کی روح سے دیکھیں تودین ہمیں کسی بھی قسم کی ہوس اور لالچ سے بچنے کا درس دیتا ہے۔

رہی بات سدا زندہ رہنے کی تمنا کی تو وہ کبھی بھی کسی کی بھی پوری نہ ہوئی ہے اور نہ ہی ہو گی موت اٹل حقیقت ہے۔

Rao Nasir Ali

Rao Nasir Ali

تحریر : ر ائوہو ناصر علی خان