قوم دہشتگردوں کے گمراہ کن نظریات مستردکرچکی ہے، آئی ایس پی آر

ISPR

ISPR

راولپنڈی (جیوڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قوم دہشتگردوں کے گمراہ کن نظریات کو مسترد کر چکی ہے اور دہشت گردی کےخاتمے کیلے متحد ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے دفتر پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قوم دہشت گردوں کے گمراہ کن نظریات مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئےان کے خاتمے کیلئے متحد ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ معاشرے کے کسی بھی طبقے کے خلاف بزدلانہ حملے ہمارے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے ، ملک میں امن و سلامتی کی کوششوں میں میڈیا کے ساتھ ہیں ۔