پوری قوم آج حیا ڈے منا کر ملک کے اسلامی تشخص کو اجاگر کرے: صہیب الدین

Lahore

Lahore

لاہور : اسلامی جمعیت پاکستان کے ناظم اعلی صہیب الدین کاکا خیل نے کہا کہ پوری قوم آج حیا ڈے منا کر ملک کے اسلامی تشخص کو اجاگر کرے، مغربی روایات کو ملک میں رائج کرنے سے خاندانی نظام اور معاشرہ شکست و ریخت کا شکار ہو رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نو منتخب مرکزی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ مغرب سے مرعوب ہوکر ان کی رسوم کو اختیار کرنا غلامانہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔مغربی تہذیب مسلم معاشروں کے لئے ایک زہر قاتل ہے جس کا مقابلہ کرنے کے لئے اسلامی اقدار کا فروغ لازمی ہے۔

اسلامی جمعیت طلبہ آج ملک بھر میں حیا ڈے منائے گی لیکچرز، واکس اور کیمپس کا اہتمام کیا جائے گا، انہوں نے پیمرا اور دیگر اداروں سے اپیل کی ہے کہ میڈیا پر اخلاق باختہ پروگرامز نشر ہونے کی روک تھام کی جائے اور ملٹی نیشنل کمپنیز کی جانب سے مغربی اقدار کے فروغ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا نوٹس لے کر ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
سید امجد حسین بخاری
مرکزی سیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان
0334-5019016