قوم کو سمجھ آگئی، شیر کی دم پر پائوں آ گیا ہے :شیخ رشید

Sheikh Rashid

Sheikh Rashid

اسلام آباد (جیوڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ قوم سمجھ گئی ہے کہ شیر کی دم پر پاؤں آ گیا ہے، اب رانا ثناء اللہ صدقے کے طور پر بھی قبول نہیں ہیں، کہتے ہیں آئندہ دو ہفتوں میں پتہ چل جائے گا کہ نواز شریف اور آصف زرداری ایک صفحے پر ہیں یا نہیں۔

شیخ رشید نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ساری قوم کو سمجھ آ گئی ہے کہ شیر کی دم پر گینڈے کا پائوں آگیا ہے، ن لیگ کی جانب سے رانا ثناء اللہ صدقے کے طور پر بھی قبول نہیں ہیں۔ نواز شریف کے مطابق اس ملک میں صرف شریف تنگ ہیں غریب نہیں ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری ایک صفحے پر ہیں یہ اگلے دو ہفتوں میں پتہ چل جائے گا۔

اگر وزیر اعظم نواز شریف احتساب بیورو کے اختیارات ختم کرتے ہیں تو قومی اسمبلی میں مزید بدمزگی ہوگی ۔ رینجرز رواں ماہ کے آخر تک سندھ کی طرح پنجاب میں بھی انسداد دہشتگردی کارروائی کرے گی، اگر نیب جاگ گیا تو چور لٹیرے اور کرپٹ سیاستدان سو جائیں گے۔