دیہی عوام کو بھی شہری عوام جیسے یکساں حقوق دیئے جائیں: سولنگی اتحاد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیاست کی روایت رہی ہے کہ شہری علاقوں کو ہمیشہ ہر طرح کی ترجیحات میں شامل رکھا گیا اور دیہ علاقوں کو ہر طرح سے بنیادی سہولیات اور دیہی عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا جبکہ آج بھی یہی ہورہا ہے شہری عوام کو تحفظ و امن کی فراہمی کیلئے رینجرز پریشن کیا جارہاہے اور رینجرز اختیارات کی مدت میں توسیع کیلئے وزیراعظم ‘ آرمی چیف اور خفیہ ایجنسی کے سربراہ تک مصروف کار نظر آرہے ہیں مگر جاگیراداروں ‘ وڈیروں اور ان کے پالے ہوئے ڈاکووں و غنڈہ عناصر کے ساتھ کرپشن و استحصال کی روایت کے باعث بدحال و غیر محفوظ دیہی عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر رہنما امیر علی سولنگی سردار اکرم سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ودیگر نے صدر ‘ وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملک بھر کے دیہی عوام کو بھی تحفظ و امن کی فراہمی اور استحصال و نا انصافی کے ساتھ کرپشن کے باعث مستقبل کو لاحق خطرات سے نجات دلانے کیلئے آپریشن کا دائرہ کار دیہی علاقوں تک پھیلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہری عوام کے ساتھ دیہی عوام کو بھی انسان اور پاکستانی سمجھا جائے اور انہیں بھی یکساں امن و تحفظ اور انصاف و حقوق کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔