قوم منتظر ہے، نیب پنجاب کے ڈاکوؤں پر کب ہاتھ ڈالے گی : عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

علی پور چٹھہ (جیوڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی ایک بار پھر شریف برادران پر خوب برسے اور مناظرے کا چیلنج بھی کر دیا۔

علی پور چٹھہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شریف برادران ٹی وی پر مناظرہ کر لیں۔ عمران خان نے چیئرمین نیب سے سوال کیا کہ پنجاب میں اربوں روپے کے ڈاکوں پر کب ہاتھ ڈالیں گے۔

عمران خان نے چیلنج کیا کہ دیگر جماعتوں میں جمہوریت نہیں نواز لیگ میں اگر کسی کے نام کے آخر میں شریف نہ لکھا ہو تو کوئی اوپر نہیں آ سکتا۔