پیپلز چوائس ایوارڈ؛ پریانکا چوپڑا ’’پسندیدہ اداکارہ‘‘ کے لیے نامزد

Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جن کی پہلی انٹرنیشنل امریکی ڈرامہ سیریز ٹی وی پردکھائی جارہی ہیے کو اس نئی سیریز میں بہترین اداکاری پر پیپلز چوائس ایوارڈ میں پسندیدہ اداکارہ کی کیٹیگری کے لیے نامز کرلیا گیا ہے۔

اس بات کا انکشاف خود پریانکا چوپڑا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پہلی مرتبہ کسی انٹرنیشنل ٹی وی سیریز میں کام کرنے پر ہونے والی نامزدگی پر بہت خوش ہیں۔

پیپلز چوائس ایوارڈ میں پسندیدہ اداکارہ کی کیٹیگری میں پریانکا چوپڑا کا مقابلہ امبر والیٹا ، بیسٹی برانڈٹ ،کلیسٹا فلوک ہرٹ ، کرسٹینا ملن ، ڈینی ویسٹ ، جیمی لی کرٹس ، میگن گڈ۔ ایما رابرٹس، ایریکا کرسٹنسین ، جیمی الیگزینڈ ، جینیفرکارپینٹر ، لی مائیکل، میریکا گے ہارڈن اور ملیزا بینوسٹ سے ہے واضح رہے کہ سالانہ بنیا د پر ہونیوالے پیپلز چوائس ایوارڈ کے لیے فلم ٹی وی شوز اور موسیقاروں کی نامزدگیاں عوامی رائے سے کی جاتی ہیں جب کہ تمام کیٹیگریز کے لیے نامزدگیوں میں سے فاتحین کا اعلان عوام میں سے منتخب کیے جانے والے ارکان کرتے ہیں۔

ایوارڈ کے لیے ووٹنگ کا عمل سماجی رابطے کی ویب سائٹس ’’فیس بک‘‘ اور ’’ٹویٹر‘‘ پر شروع ہوچکا ہے جو 22 اکتوبر تک جاری رہے گا ہرکیٹگری میں سے پہلی پانچ پوزیشنوں پر آنیوالوں کے ناموں کااعلان 3 نومبر کو پریس کانفرنس کے دوران کیا جائے گا۔جب کہ ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب 6 جنوری کو لاس اینجلس میں ہو گی۔