پیپلز پارٹی رہنما آغا کریم خان کی فوج کے نئے سپہ سالار قمر جاوید باجوہ کو مبارکباد

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے سنیئر رہنماء آغا کریم خان، ضلع ملیر UC-12کے وائس چیئر مین لیاقت بلوچ، کونسلر سعید بلوچ ،شفیع بلوچ، وسیم چھوٹو، علی خان، مظہر علی گڑاھی، غلام نبی گڑاھی اور محمد جان نے اپنے مشترکہ بیان میں پاک آرمی کے نئے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل زبیر محمود حیات کو ذمہ دریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے پیش رو جنرل راحیل شریف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ اور بیرون جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے۔

پاک فوج کا مورال بلند کرینگے ۔پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے اُمید ظاہر کی کے فوج کے نئے اعلیٰ افسران کی احسن طریقے سے نامزدگی کی طرح ملک میں امن ،اخوت اور بھائی چارگی کو فروغ حاصل ہو گا۔

جاری کردہ:۔ میڈیا سیکریٹری