پیپسی پی سی بی انٹری ریجن کا میچ مرغزار کرکٹ گرائونڈ اسلام آباد میں کھیلا گیا

Cricket

Cricket

فیصل آباد : پیپسی پی سی بی انٹری ریجن انڈر 16 کرکٹ ٹورنامنٹ کا میچ فیصل آباد اور پشاور کی ٹیموں کے درمیان مرغزار کرکٹ گرائونڈ اسلام آباد میں کھیلا گیا۔

فیصل آباد کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پشاور کی ٹیم کوبیٹنگ کی دعوت دی پشاور کی ٹیم نے 31.2اوورز میں 62رنز بنائے جبکہ فیصل آباد کی طرف سے علی حمزہ نے 7اوورز میں 25 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں اور احمد نعمان نے 8.2اوورز میں 9 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

فیصل آباد کی ٹیم نے 11.4اوورز میں دو وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ ٹارگٹ پورا کر لیا اس طرح فیصل آباد ریجن کی ٹیم نے یہ میچ 8 وکٹوں سے جیت لیا، فیصل آباد کی طرف سے آکاش احمد نے دو چوکوں کی مدد سے 27گیندوں پر 20 رنز اور دانش رشید نے 3 چوکوں کی مدد سے 1 بالوں پر 14 ناٹ آئوٹ سکور کیے۔

فیصل آباد کی ٹیم پول کا آخر ی میچ 25 دسمبر کو دفاعی چیمپین کراچی کے ساتھ بھٹو کرکٹ گرائونڈ اسلام آباد میں کھیلے گی۔