فی تولہ سونا دو ہفتے میں دو ہزار روپے کم ہو گیا

Gold

Gold

کراچی (جیوڈیسک) شوہروں کو اپنی ناراض بیویوں کو منانے کا موقع مل گیا۔ والدین کے لیے بیٹیوں کے زیور بنانا کچھ آسانا ہو گیا۔

عالمی سطح پر سونا 5 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے کے بعد صرافہ بازار میں یہ اب 43 ہزار 600 روپے تولہ ہو گیا۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ پہلے سونے کی دکانوں پر سناٹا نظر آتا تھا لیکن اب حالات میں بہتری اور سونا سستا ہونے کے بعد صرافہ بازار میں دوبارہ رونق آنے لگی ہے۔

مہنگائی کے اس دور میں سونے کی قیمتوں میں کمی عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔