مسلم لیگ ن کی بہتر کارکردگی کے باعث آج ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے۔چوہدری عابد رضا

Speech

Speech

کوٹلہ ارب علی خان : مسلم لیگ ن کی بہتر کارکردگی کے باعث آج ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اور اس کا اعتراف بین الاقوامی طور پر بھی کیا جا رہا ہے کئی بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور جریدوں نے پاکستان کی معاشی ترقی کے بارے میں مثبت رپورٹس دی ہیں ملک پاکستان میں اگر اسی طرح ترقی ہوتی رہی تو عنقریب خطے کا مضبوط ترین ملک بن کر ابھرے گا۔

ان خیالات کا اظہار سالار قافلہ چوہدری عابد رضا نے کیا وہ آزد کشمیر الیکشن مہم کے دوران کوٹ جیمل اور بھمبر میں عوامی اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے انھوں نے مزید کہا کہ مخالفین کا واحد مقصد مسلم لیگ ن کی حکومت کو کسی سازش کے تحت ختم کرنا ہے۔

پاکستان میں ہونے والی ترقی مخالفین کو ہضم نہیں ہوپا رہی ان پر یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے اگر حکومتی پالیسیز اسی طرح کامیاب رہیں تو 2018ء کے الیکشن میں مسلم لیگ اور زیادہ مضبوط جماعت بن کر ابھرے گی انھوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن پر عوام نے بھرپور اعتماد کیا ہے اور یہی وہ اعتماد ہے جو ان سازشی عناصر کی شکست کا باعث بن رہا ہے مسلم لیگ ن ماضی کی طرح تمام تر سازشوں میں عوام کے سامنے سرخرو ہو گی اور انشاء اللہ ملک میں ترقی کا عمل اسی رفتار سے جاری و ساری رہے گا۔