پیرمحل کی خبریں میاں اسد حفیظ سے 23/12/2015

Pir Mahal News

Pir Mahal News

Pir Mahal News

Pir Mahal News

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) الائیڈ سکول پیرمحل میں فن گیمز ننھے طلبا کی شاندار پرفارمنس تفصیل کے مطابق الائیڈ سکول پیرمحل میں سالانہ فن گیمز میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول کے طلباء و طالبات نے بھر پور تیاری کے ساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ،جبکہ رنگ برنگے کپڑوں میں ملبوس طلبائو طالبات ایسے لگ رہے تھے جیسے آسمان سے ستارے زمین پر اتر آئے ہوں تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر حافظ نجیب کی آمد پر گھوڑا ڈانس کر ان کا شاندار استقبال کیا گیا تقریب میں الائیڈ سکول کے ڈائریکٹر رانا قمرالحق اور رانا وارث خان،پرنسپل خاور سلہری ، چوہدری سلطان احمد نے بھی شرکت کی ،جبکہ پرنسپل چوہدری خاورسلہری نے اپنے خطاب کے دوران ادارے کی تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کے متعلق مہمانان کو آگاہ کیا ، ،تقریب میں بچوں نے ملی نغموں اور مختلف ٹیبلوز پر منجھے ہوئے فنکاروں کی طرح شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔اسٹنٹ کمشنر حافظ نجیب نے الائیڈ سکول کی بہترین کارکردگی کو سراہا الائیڈ سکول انتہائی معیاری ترین تعلیمی ادارہ بن کر ابھرا ہے جو کہ طلبا و طالبات کے اندر چھپی صلاحیتوں کو نکھارنے کی شاندار مثال قائم کر رہا ہے انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں تدریس کے ساتھ غیرنصابی سرگرمیاں طلباء کی صلاحیتیں اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔ ،تقریب کے آخر میں مہمانان نے نمایاں کارکردگی کے حامل طلبا ء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) پیرمحل میں بھی جشن عید میلاد النبی ۖ بھرپور مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام کے ساتھ منایاگیاتفصیل کے مطابق عید میلاد النبی ۖکا مرکزی جلوس جامع مسجد صاحب لولاک سے برآمد ہواجس کی قیادت مولانا محمد اکبر رضوی ، مولانا عبد اللہ چشتی، چوہدری خالد سردار، رانا محمد شفیق ، مولانا محمد منظور احمد صفدر، مفتی محمد وسیم سیالوی سمیت مذہبی و سیاسی رہنمائوں کی۔ جلوس اپنے روائتی راستوں سے ہوتا ہوا اللہ چوک پہنچ کر اختتام ہو گیا عید میلاد البنی کے پر مسرت موقع پر لوگوں میں بھر پور جوش و خوشی نظر آرہا تھا ،جلوس میں شامل افراد نے اپنے اپنے موٹر سائیکلوں ،سائیکلوں اور گاڑیوں کو جھنڈوں اور جھنڈیوں سے سجا رکھا تھا ،عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے ،گلیوں بازاروں کوسبز پرچموں،جھنڈیوں،لائٹوں ،قمقموں،پھولوں اور دیگر آرائشی سامان سے سجایا گیا ہے اور پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات گئے ہیں۔عید میلاد النبی ۖ کے موقعہ پر بڑوں کیساتھ ننھے بچوں کا جذبہ دیدنی تھاجو آقائے دوجہاں حضرت محمد ۖسے محبت کا اپنے معصومانہ انداز میں اظہار کرتے جوہاتھوں میں جھنڈے اٹھائے سروں پر دستار باندھے مرحبا یامصطفی کے نعرے لگاتے نظر آئے۔ مختلف مقامات پر روایتی پہاڑیاں لگائی گئی ہیںجو بچوں کی توجہ کا مرکز بنی ر ہیں۔ جلوس کے راستوں پر دودھ اور پانی کی سبیلوں سمیت لنگر کا بھی انتظام کیا گیا اور ایس ایچ او چوہدری عبدالرزاق سندھو اور تمام پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات بھی کیے گئے تھے