پیرمحل کی خبریں 23/7/2017

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل ( نا مہ نگار ) محکمہ صحت ضلعی انتظامیہ کی غفلت یا لاپرواہی پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن آرڈیننس 1999 ء ناکام پیرمحل سمیت گردونواح میں جعلی کلینکل لیبارٹریوں بلڈبنکوں کی بھرمار عوام جراثیم ملاخون استعمال کرنے پر مجبور تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے جعلی کلینکل لیبارٹریوں عطائیوں کے خلاف آپریشن کی خصوصی ہدایات کے باوجود پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن آرڈیننس 1999 ء پر عملدرآمد کروانے کی بجائے محکمہ صحت کی ضلعی انتظامیہ نے جگہ جگہ کھلی ہوئی جعلی کلینکل لیبارٹریوں بلڈبنکوں جس میں میٹرک انڈر میٹرک لڑکے رکھ کر بغیر کسی پتھالوجسٹ کے بلڈٹسٹ اور بلڈ ٹرانسفیوژن کی جارہی ہے پرائیویٹ ہسپتالوں کے اندر لیبارٹریاں قائم کرکے سرعام پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن آرڈیننس 1999 ء کے ایکٹ کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ان جعلی کلینکل لیبارٹریوں بلڈبنکوں پر ٹسٹ کے نام پر نہ صرف مریض کی جیب خالی کرلی جاتی ہے بلکہ ٹسٹ کے نام پر ہیپاٹائٹس اور دیگر موذی امراض میں مبتلا کرکے مریضوں کو سنگین قسم کی بیماریوںمیں مبتلا کیا جارہا ہے بعض جعلی کلینکل لیبارٹریوں کے مالکان نے ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کا تحفظ حاصل کررکھا ہے حالانکہبلڈٹسٹ اور بلڈ ٹرانسفیوژن کے لیے پتھالوجسٹ کی نگرانی ضروری ہوتی ہے مگر عطائیوںنے محکمہ صحت کی مجاز اتھارٹی کی غفلت کا بھرپور فائدہ اٹھاکر جگہ جگہ کلینکل لیباریاں کولیکشن سنٹر بناکرسرعام شہریوں کی جان ومال سے کھیلناشروع کردیا ڈرگ انسپکٹر کاکہنا ہے کہ عطائی کلینکوں کے خلاف کاروائی شروع کی ہے جب شکایت ملی تو کلینکل لیبارٹریوں کو بھی چیک کریں گے

پیرمحل ( نا مہ نگار ) پیرمحل پولیس کا ملت ٹائون میں چھاپہ خاتون کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے ہوئے خاتون سمیت پانچ افراد گرفتار مقدمہ درج تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پیرمحل رائے فاروق احمد کھرل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملت ٹائون پیرمحل میں فحاشی کے اڈا پر چھاپہ خاتون سمیت رنگ رلیاں مناتے ہوئے پانچ افراد جن میں اکرم ولد ابراھیم, عمر مجید ولد عبدالمجید, راشد علی ولد فقیر محمد,ساکنان680/21 وقاص ولد انور ساکن 681/22 رخسانہ بی بی دختر محمد رمضان ساکن فیصل آباد کو رنگے ہاتھوں نازیبا حرکات کرتے ہوئے گرفتار کر کے زیر دفعہ 371A/371Bت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور کاروائی کے دوران استعمال ہونے والی کار نمبرLEB-7022 بھی پولیس نے قبضہ میں لے لی گئی

پیرمحل ( نامہ نگار ) عوامی بھلائی کے کام کرنے والے اللہ کی خوشنودی کے طالب ہوتے ہیں جنہیں دنیا اور آخرت میں اجر وثواب ملنے سمیت عوام الناس کی دعائیں ملتی ہے ان خیالات کا اظہار حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے ہمراہ چوہدری خالد سردار چیئرمین میونسپل کمیٹی پیرمحل کے ہمراہ سول ہسپتال پیرمحل میں اپنی مدد آپ کے تحت عطیہ کیے گئے ایئر کنڈیشن کے افتتاح کے موقع پر شرکاء سے خطاب میں کیا انہوںنے کہا عوامی کی فلاح کے کام صدقہ جاریہ ہے جس کا اجر اس وقت تک ملتا ہے جب تک اس چیز سے عوام مستفید ہوتے ہیں سول ہسپتال پیرمحل میں اپنی مددآپ کے تحت رنگ روغن اور پھلواڑی سمیت وارڈز میں مثالی صفائی کے اقدامات کرکے علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کا سامان کررہے ہیں فنڈ کی کمی کو مخیر حضرات کے تعاون سے پورا کرکے عوام کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات کررہے ہیں اس موقع پر طارق جاوید کمبوہ چیف آفیسر ، ڈاکٹر ہارون مجید سینئر میڈیکل آفیسر ، منشاداحمد ٹی بی انچارج ،شیخ محمد منور،چوہدری محمد حبیب نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی

پیر محل ( نامہ نگار ) تحصیل کمپلیکس پیرمحل میں حافظ محمد نجیب اے سی پیرمحل کی قیادت میں منشی اللہ یار کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی تفصیل کے مطابق تحصیل کمپلیکس پیرمحل کی جامع مسجد کے خزانچی اللہ یار وفات پاگئے جن کی روح کے ایصال ثواب کے لیے حا فظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کی قیادت میں جامع مسجد تحصیل کمپلیکس پیرمحل میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی جس میں خزانچی اللہ یار کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعاکروائی گئی مرحوم نے جامع مسجد تحصیل کمپلیکس پیرمحل کی تعمیر میں بطور خزانچی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنے آخرت میں مقام پالیا خزانچی اللہ یار کوحا فظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل نے خراج تحسین پیش کیا گیا منشی اللہ یار کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی محفل میں تحصیل بھر کے افسران ملازمین سول سوسائٹی کے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی