ہر شخص جنت کا خواہاں ہے مگر صالح اعمال کے بغیر اس کی توقع رکھنا عبث ہے۔امین عطاری

Lahore

Lahore

لاہور : عقل سلیم کے ساتھ گناہوں کے مسلسل ارتکاب کے باوجود، ندامت و بخشش کے بغیر انعام واکرام کی توقع کرنا نادانی ہے۔ ہر شخص جنت کا خواہاں ہے مگر صالح اعمال کے بغیر اس کی توقع رکھنا عبث ہے۔ایک شخص شب و روز ناجائز امورکی سرانجام دہی میں ڈھٹائی سے مصروف رہتا ہے اور پھر تائب بھی نہیں ہوتا اس شخص کا بخشش کی امید رکھنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اللہ تعالیٰ کی ذات قادر مطلق ہے۔

اس کی رحمتوں کا شمار ناممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران باب المدینہ مشاورت حاجی محمد امین عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضا ن مدینہ میں بیان کے موقع پر کیا ۔ انہوںنے کہاکہ اپنی زندگی سرکشی پر نہیں بلکہ تقویٰ کے ساتھ گزاریں ۔انہوںنے کہاکہ شیطان ہر لمحہ انسان کوگناہ ونافرمانی کیلئے آمادہ کرتا ہے،ہمیں اس کھلے دشمن کے چنگل میں آنے سے خود کو بچانا ہو گا۔