مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 5/11/2015

M Imran Salfi

M Imran Salfi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) 25 روز قبل ملنے والے نا معلوم شخص کو سانس روک کر قتل کیا گیا تھا، پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر مقدمہ درج، نامعلوم شخص کے ورثہ تا حال علم نہ ہو سکا، پولیس تھانہ مصطفی آباد کی طرف سے تلاش جاری، تفصیلات کے مطابقہ پولیس تھانہ مصطفی آباد کو وڈانہ کے قریب سے 25روز قبل نا معلوم شخص کی لاش ملی تھے جس کے جسم پر بظاہر زخم کا کوئی نشان نہ تھا ، جسے پولیس تھانہ مصطفی آباد نے قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے بھیج دیا تھا، پوسٹمارٹم آنے پر 25روز بعد مقدمہ درج، مذکورہ نا معلوم شخص کو نا معلوم افراد نے سانس روک کر قتل کیا تھا، قتل ہونے والے نا معلوم شخص کے ورثہ کا تاحال علم نہ ہو سکا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) الہ آباد میں گیس سلنڈر پھٹنے کے بعد کھلی گیس فروخت کرنے والو ں کی گرفتاریاں شروع، پولیس تھانہ مصطفی آباد نے پانچ افراد کو گرفتار کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لئے، متعدد افراد دوکانیں بند کرکے فرار، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزالہ آباد میں گیس سلنڈر پھٹنے کے بعد ضلع بھر میں کھلی گیس فروخت کرنے والوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہو گیا، اس سلسلہ میں پولیس تھانہ مصطفی آباد نے بڑے سلنڈروں سے چھوٹے سلنڈروں اور گاڑیوں میں فلنگ کرنے والے نصیر احمد، سجاد، ظہیر اللہ، وقاص سمیت پانچ افرادکو گرفتار کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لئے، جبکہ متعدد افراد دوکانیں بند کرکے فرار ہو گئے،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پولیس کا نواحی گائوں کھارا میں چھاپہ ، شراب کی چالو بھٹی، 100لیٹر شراب بر آمد، نیامت عرف کالاگرفتار، تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی کھارا کے سب انسپکٹر و چوکی انچارج مظفرعلی نے نواحی گائوں کھارا میں چھاپہ مار کو نیامت عرف کالا کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے شراب کی چالو بھٹی اور100لیٹر شراب بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) پاکستان گروپ آف جرنلسٹ انقلاب کے ممبر کو قتل کی دھمکیاں دینے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ضلع پنجگور(بلوچستان) سے سنیئر صحافی برکت بلوچ کو حقائق پر مبنی رپوٹنگ کرنے پر صوبائی وزیر صحت کے بھائی کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی، تفصیلات کے مطابق پاکستان گروپ آف جرنلسٹ ( انقلاب) و پریس کلب مصطفی آباد کا مذمتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں ممبر پاکستان گروپ آف جرنلسٹ( انقلاب) ضلع پنجگور(بلوچستان) سے سنیئر صحافی برکت بلوچ کو حقائق پر مبنی رپوٹنگ کرنے پر صوبائی وزیر صحت کے بھائی کی طرف سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

اجلاس سے مرکزی صد ر مہر حمید انور دلو نے ٹیلی فوننگ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلی بلوچستان، آئی جی بلوچستان اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وزارت کے نشے میں چور ان وڈیروں کے خلاف فوری قانونی کاروائی کی جائے،اور صحافی برکت بلوچ کو تحفظ فراہم کیا جائے، اگر صحافی برکت بلوچ کو کچھ ہوا تو اس کا ذمہ دار صوبائی وزیر صحت اور اس کا بھائی ہو گا، اگر صوبائی وزیر کے بھائی کے خلاف فوری کاروائی نہ کی گئی تو پاکستان گروپ آف جرنلسٹ( انقلاب) ملک بھر میں بھر پور احتجاج کرے گی۔