پیرو: بس حادثات میں 26 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

Bus Accidents

Bus Accidents

پیرو (جیوڈیسک) لاطینی ملک پیرو میں دو مختلف بس حادثات میں چھبیس افراد ہلاک ، متعدد زخمی ہو گئے۔

کاخامارکا میں ایک بس نہر میں جا گری ، حادثے میں سولہ افراد ہلاک ہو گئے۔ لیما شہر کے نزدیک ہونے والے دو بسوں کے تصادم میں دس افراد جان کی بازی ہار گئے۔

انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ خراب سڑکوں کے باعث پیرو میں ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔