پیرو میں 2 مسافر بسوں میں تصادم 17 افراد ہلاک 29 زخمی

Peru Buses Collision

Peru Buses Collision

پیرو (جیوڈیسک) پیرو میں 2 مسافر بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہو گئے ہیں۔

جنوبی امریکی ملک پیرو میں مسافروں سے بھری بس مخالف سمت سے آنے والی بس سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 29 زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں جب کہ مرنے والوں میں دونوں بسوں کے ڈرائیوروں سمیت ایک برازیلین سیاح بھی شامل ہے۔