پیرو : زلزلے سے 8 افراد ہلاک،500 سے زائد بے گھر

EarthSquake

EarthSquake

لیما (جیوڈیسک) پیرو کے کزکو میں زلزلے سے آٹھ افراد ہلاک اور پانچ سو سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ پیرو کے شہر کزکو میں زلزلے نے تباہی مچا دی، زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد آٹھ ہو گئی جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے باعث کئی گھر ملبیکا ڈھیر بن گئے۔ پانچ سو سے زائد افراد بے گھر ہیں جبکہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔