پرویز مسیح اور خالد گل کی وفاقی وزیر کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

Pervez Masih and  Khalid Gill

Pervez Masih and Khalid Gill

لاہور (ٹیلی فونک گفتگو) یونائیٹڈ کرسچن فیڈریشن کینیڈا کے صدر پرویز مسیح اور کرسچن لبریشن فرنٹ کے چیئرمین خالد گل نے وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ پاکستان کامران مائیکل کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر سے ٹیلی فون پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دونوں رہنمائوں نے وفاقی وزیر کے اہلخانہ سے کہا کہ والدین سایہ دار شجر کی حیثیت رکھتے ہیں۔

جو کڑی دھوپ، بارش اور ہرقسم کے موسم میں پناہ فراہم کرتے ہیں۔ہم صدمے کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں۔