مشرف واپس نہ آئے تو انٹر پول کے ذریعے واپس لائیں گے، رانا ثناء

 Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

گوجرانوالا (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر عدالت نے پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور وہ وطن واپس نہ آئے تو انہیں انٹر پول کے ذریعے واپس لایا جائے گا۔

گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ پر ’’را‘‘ سے فنڈنگ لینے کا الزام نیا نہیں ہے، وزیر داخلہ نے کمیٹی بنادی ہے، ٹھوس ثبوت پر مقدمہ چلایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حقوق نسواں بل سے متعلق علماء کا رویہ درست نہیں ہے، علماء کرام کو خط لکھ دیا ہے، اگر قرآن و سنت کے لحاظ سے اس میں غلطی ہے تو ترمیم کے لئے تیار ہیں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عدالت نے کسی بھی مقدمے میں مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم نہیں دیا، وارنٹ جاری ہوئے تو انٹرپول کے ذریعے واپس لائیں گے۔