پرویز مشرف کی ایک پھرحالت بگڑگئی، اسپتال منتقل

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

کراچی (جیوڈیسک) سابق صدراورآل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف کو ایک مرتبہ پھر حالت بگڑنے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کراچی میں سابق صدر پرویز مشرف کی ایک پھر حالت بگڑ گئی، پی این ایس شفا کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے پرویز مشرف کا گھر پر معائنہ کیا، جس کے بعد انہیں فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسپتال میں ان کا علاج شروع کر دیا گیا ہے جب کہ ڈاکٹروں کی ہدایت پران کے چند ٹیسٹ بھی کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی پرویز مشرف کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی تھی جس کے بعد انھیں پی این ایس شفاء منتقل کیا گیا اور علاج و معالجے کے بعد انھیں گھر جانے کی اجازت دی گئی تھی۔