پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کی خواتین کارکنان کا 15 کلومیٹر پیدل مارچ، احتجاجی مظاہرا

PPP LADIES WING PROTEST AGAINST MUSHARAF..

PPP LADIES WING PROTEST AGAINST MUSHARAF..

خیرپور ناتھن شاہ (فياض جعفري) سابق صدر پرویز مشرف کی بیرون ملک اڑان ، خیرپور ناتھن شاہ میں پاکستان پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کی خواتین کارکنان سراپا احتجاج، پ پ لیڈیز ونگ کی طرف سے سیتاروڈ سے خیرپور ناتھن شاہ تک 15 کلو میٹر کا پیدل مارچ کر کہ نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔احتجاجی مظاہرے میں شریک خواتین نے یا اللہ یا رسول بینظیر بے قصور کی نعریبازی کرتے ہوئے وفاقی حکومت خلاف شدید غم و غصے کا اظہارکیا۔

اس موقعے پر سابق رکن سندھ اسیمبلی شرف النساء قمبر لغاری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے کر مشرف کا قرضہ چکایا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرا عظم نواز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی قیادت کا اعتماد توڑا ہے۔انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے سابق صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی کا مطالبہ کیا۔