پشاور میں 17 ہزار سے زائد والدین کا اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار

Polio

Polio

پشاور (جیوڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں 17 ہزار سے زائد والدین نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا ہے، جس کے بعد ملک کو اس مہلک بیماری سے بچاؤ کی کوششیں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پشاور میں 26 ستمبر سے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیس سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کے لئے خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا تاہم اس دوران 17 ہزار سے زائد والدین نے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کردیا ہے۔

پولیو مہم کے دوران 7 لاکھ 54 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا تاہم مہم کے دوران 6 لاکھ 38 ہزار 106 بچوں کو قطرے پلائے جاسکے۔ واضح رہے کہ ملک میں پولیو کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے عالمی ادارہ صحت نے پاکستانیوں پر کئی قسم کی سفری پابندیاں بھی عائد کردی ہیں۔