پشاور : 9 افغانوں سمیت 37 مشتبہ افراد زیر حراست، اسلحہ برآمد

Suspected Arrested

Suspected Arrested

پشاور (جیوڈیسک) سربند میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا ہے۔ آپریشن کے دوران 9 افغان باشندوں سمیت 37 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن نواحی علاقہ سربند میں کیا گیا۔ آپریشن کے دوران 37 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ جن میں 89 افغان باشندے بھی شامل ہیں۔

مشتبہ افراد کے قبضہ سے ایک ریپیٹر، ایک پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمد ہوئے۔ لیڈیز پولیس کی مدد سے 100 سے زیادہ گھروں کو چیک کیا گیا۔